تحریک انصاف نے انتخابی مہم کی تیاریاں شروع کر دیں
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی مہم کی تیاریاں شروع کر دیں، عمران خان کی زیر صدارت لاہور کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پی پی 166 کے ٹکٹ ہولڈر ملک سرفراز کھوکھر، پی پی 147 کے ٹکٹ ہولڈر غلام محی الدین، پی پی 167 کے ٹکٹ ہولڈر ندیم بارا، پی پی 140 کے ٹکٹ ہولڈر ملک وقار، 171 کے ٹکٹ ہولڈر مہر واجد عظیم اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران الیکشن مہم کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اس کے علاوہ جلسوں کے بارے میں شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے امیدواروں کو الیکشن کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیئے۔