اسلام آباد پولیس کا ظلم ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے، عمران خان


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا ظلم ہمارے عزم کو پختہ کرتا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ ایک بدعنوان آئی جی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایسے وقت میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں لگی ہوئی ہے جب قومی انتخابات محض چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب افضل خان جیسے نوجوان، جو یونین کونسل ایف-ٹین سےہماراچیئرمین اور ابھرتاہوا نوجوان رہنماہے،ایک تحریک کاحصہ ہوں تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو پختہ ہی کرتی ہے۔