ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کیلئے بہن فوزیہ صدیقی کو امریکی ویزہ مل گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی اور پاکستانی منتقلی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا کہ امریکہ میں ملاقات کے لیے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کو 5 سال کا امریکی ویزہ مل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی سے 29 سے 31 مئی تک تین دن کے دوران امریکی جیل میں ملاقات طے پا گئی۔ فوزیہ صدیقی اور امریکی وکیل کلائیو سمتھ عافیہ صدیقی سے ملاقات کریں گے۔
عدالت نے حکومت کو حکم دیا کہ وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کے نفسیاتی چیک اپ کے لئے انڈیپنڈنٹ ڈاکٹر فراہمی میں مدد کرے ، عافیہ صدیقی سے متعلق دستاویزات ، معلومات وکیل سے شئیر کیں جائیں ، امریکی وکیل کلائیو سمتھ یقین دہانی کرائیں گے معلومات عافیہ صدیقی کیس کے علاؤہ استعمال نہیں ہوں گی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔