بلاول بھٹو نے دورہ بھارت میں کشمیری عوام کی ترجمانی کا حق ادا کردیا، امتیاز شیخ


کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان سے سب سے زیادہ تکلیف تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پہنچی . ایک بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے دورہ بھارت میں کشمیری عوام کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا .


انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے مؤقف سے واضح ہو گیا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا . امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ حریت کانفرنس نے بھی وزیر خارجہ کے جرات مندانہ مؤقف کو قابل ستائش قراردیا . صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انتشار ملک کے خلاف دشمن ممالک کے عزائم کی تکمیل کر رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں