سونم کپور برطانوی شاہ چارلس کی تاجپوشی میں شرکت کرنے والی واحد بھارتی اداکارہ


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور شاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کرنے والی واحد بھارتی نامور شخصیت ہیں۔سونم کپور نے شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے سلسلے میں گزشتہ روز ہونے والے کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔
اداکارہ کی والدہ سونیتا کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تاجپوشی کے کنسرٹ سے اپنی بیٹی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ ایک فخریہ لمحہ ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات ہے‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sunita Kapoor (@kapoor.sunita)


اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ میں اداکارہ کا تعارف ہندی فلموں کے مشہور اداکاروں میں سے ایک کے طور پر کروایا گیا۔سونم کپور کنسرٹ میں سفید رنگ کے فلورل پرنٹ والا گاؤن پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اُنہوں نے اس کنسرٹ میں اپنی تقریر کا آغاز روایتی ہندوستانی انداز میں’نمستے‘ کہہ کر کیا اور دولت مشترکہ یعنی کامن ویلتھ انسٹیٹیوٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سونیتا کپور کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ پر کپور خاندان کے دیگر افراد اور بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔