سندھ پولیس میں بھرتیوں کے دوران جعلی ڈومیسائل استعمال کرنیکا انکشاف


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ پولیس میں بھرتیوں کے دوران جعلی ڈومیسائل استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے خلاف بڑا ایکشن لیا گیا ہے۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ڈی ایس پی نے 7 امیدواروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ مقدمے میں دھوکہ دہی کے تحت جعلسازی کرنے کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے میں امیدواروں کی تمام تفصیلات درج کر دی گئی ہیں۔ 7 امیدواروں وقاص، اختر علی، اکبر، نعیم، نبیل، عشرت اور شہزاد نے ڈومیسائل جمع کروائے تھے۔ایف آئی آر کے مطابق امیدواروں کا ڈیٹا ڈی سی آفس میں موجود ہی نہیں۔