سجل اور احد رضا میر کی ایک ساتھ شادی میں شرکت، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


کراچی(قدرت روزنامہ) سجل علی اور احد رضا میر کو حال ہی میں ایک شاندار شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔حامد حسین کے بیٹے کی شادی میں سجل علی اُن کے بہن بھائی جبکہ احد رضا میر کو ان کے خاندان کے ساتھ ایک ہی تقریب میں شرکت کرتا دیکھ سوشل میڈیا پر ہل چل مچ گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر دونوں خاندانوں کی تصاویر گردش کر رہی ہیں تاہم کسی ایک تصویر میں بھی سجل علی اور احد رضا میر یا ان کے گھر کے کسی فرد کو ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)


احد رضا میر اور سجل علی کی ایک ہی تقریب میں موجودگی کے باوجود دوری نے ان کی علیحدگی کی افواہوں کو ہوا دے دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اور دونوں اداکاروں کے مداحوں کا کہنا ہے ان کی پسندیدہ جوڑی نے راہیں جُدا کر لی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)


تاہم اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے تاحال علیحدگی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ اس تقریب میں عمر خان، عائشہ عمر، خوشحال خان، ندیم بیگ اور علی انصاری سمیت دیگر فنکاروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ حامد حسین ایک بین الاقوامی سلیبرٹی منیجر ہیں جن کا کئی اداکاروں کی کامیابی میں ایک بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے بیرونِ ملک کام کیا اور اپنا نام بنایا۔
شاندار شادی کی تقریب کی تصاویر پر ایک نظر ڈالیں۔