بھارتی طیارے میں دوران پرواز بچھو نکل آیا، خاتون کو ڈس لیا


ممبئی(قدرت روزنامہ) اگرچہ ہوائی جہاز کے اندر چوہے اور لال بیگ ملنے کے واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن بھارتی پرواز میں ایک بچھو نے خاتون کو کاٹا ہے۔اس کےبعد فوری طور پر طیارے کو قریبی ایئرپورٹ پر اتارا گیا، تاہم خاتون اب خطرے سے باہر ہیں۔
اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ’ایئرانڈیا‘ فضائی کمپنی نے کہا کہ 23 اپریل کو پیش آنے والے اس واقعے کے بعد خاتون کو تمام ضروری طبی امداد دی گئی ہے۔ ایئرانڈیا ترجمان نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ کہا ہے۔تاہم اس واقعے کے بعد انجینیئر اور ماہرین کی ٹیم نے طیارے کے ایک ایک گوشے کو اچھی طرح دیکھا اور اس کے بعد فضائی سفر کے لیے کلیئر قرار دیا تھا۔