بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان کسی طرح سے عالمی سطح پر تنہا ہوجائے، خورشید محمود قصوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان کسی طرح سے عالمی سطح پر تنہا ہو جائے، پاکستان کسی بھی صورت سفارتی سطح پر تنہا نہیں ہوسکتا۔خورشید قصوری نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا مؤقف وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھر پور انداز میں پیش کیا ہے۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کوئی بھی انٹرنیشنل فورم نہیں چھوڑنا چاہیے جہاں ہم پاکستان کا مؤقف پیش کرسکتےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے قومی مفادات پر کبھی سیاست نہیں کی، سیاست بازی کے لیے ایک دوسرے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ملک آج کل بہت مسائل میں گھرا ہوا ہے۔خورشید قصوری نے کہا ہے کہ اگر آپ ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تو یہ جمہوریت نہیں، جمہوری عمل کو بڑھانے کے لیے برداشت بڑھانا ضروری ہے۔