کراچی، دبئی سے آنے والا منکی پاکس کا مشتبہ مسافر، رپورٹ آنے تک قرنطینہ


کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ صحت سندھ کے مطابق دبئی سے کراچی آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی علامات پائی گئی ہیں۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ علامات ظاہر ہونے کے سبب مسافر کو فوری قرنطینہ کرکے تصدیق کے لئے مسافرکی جلد کے نمونے لے لیے گئے.
محکمہ صحت کے مطابق مسافر کی رپورٹ موصول ہونے تک اسے قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ منکی پاکس علامات کیساتھ دبئی سے کراچی آنے والا یہ پہلا شخص ہے۔
یاد رہے کہ 4 روز قبل مسقط سے آنے والے مشتبہ مسافر کے خون کے نمونے لیے گئے تھے، جس کا منکی پاکس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔