کوہلی اور گنگولی کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور سابق کھلاڑی سارو گنگولی کے درمیان اختلافات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں۔انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے اختلافات کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو ختم کر دیا۔


سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں کھلاڑیوں کو ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس میں سورو گنگولی نے ویرات کوہلی کو نظر انداز کرتے ہوئے ان سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے سے طرح طرح کی باتیں کی گئی تھیں۔