انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا


کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں مہنگا ہوا ہے . انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 283 روپے 75 پیسے کا ہو گیا .

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا .
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 50 پیسے کا ہو گیا . گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے کا تھا .
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 117 پر آ گیا .
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 42 ہزار 241پوائنٹس پر بند ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں