فرح گوگی کی لیگل ٹیم کا ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس


لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔فرح گوگی کی لیگل ٹیم کے مطابق فرح گوگی کے خلاف کی جانے والی کارروائی سیاسی بنیادوں پر ہے، فرح گوگی کے خلاف درج مقدمہ ایف آئی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
فرح گوگی کی لیگل ٹیم کا کہنا ہےکہ فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ کے لیے کی جانے والی خط و کتابت آرٹیکل 3 کی خلاف ورزی ہے۔
فرح گوگی کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ ریڈ نوٹس کی درخواست میڈیا پر جاری کر کے ہتکِ عزت کی گئی، ایسے ریڈ وارنٹ جاری کر کے ملک کی بد نامی ہوتی ہے۔فرح گوگی کی لیگل ٹیم نے انٹرپول کو درخواست کی ہے کہ ریڈ وارنٹ کے لیے دوبارہ خط لکھا جائے تو سخت کارروائی کریں۔