مجھے رومانٹک سین نہیں پسند، مدیحہ امام


لاہور (قدرت روزنامہ)وی جے کے شعبے سے اداکاری میں قدم رکھنے والی مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں رومانٹک سین کرنا بالکل بھی نہیں پسند۔مدیحہ امام نے حال ہی میں جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔
انٹرویو کے دوران مدیحہ امام کا بتانا تھا کہ اُنہیں باتوں کا بہت شوق تھا اسی لیے انہوں نے اداکاری کا شعبہ چنا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)


مدیحہ امام نے اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اُن کی پہلی تنخواہ 25 ہزار تھی اور اُنہیں یہ رقم ملی ہی نہیں تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Geo News Urdu (@geourdudottv)


انہوں نے کہا کہ کام کرنے کے بعد پیسے نہ ملنے کے اس واقعے سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا، اُنہیں دوسری بار پروجیکٹ کرنے کے اچھے خاصے پیسے ملے تھے جس سے انہوں نے سب گھر والوں کو تحفے دیے تھے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Entertainment Website (@starsworld.pk)


ڈرامہ سیریل ’مقدر‘ کی مرکزی اداکارہ نے شو کے دوران مزید بتایا کہ اُنہیں رومانٹک سین کرنا بالکل نہیں پسند، مدیحہ امام نے کہا کہ ڈرامے میں رومانٹک سین ہونے ہی نہیں چاہئیں، عوام کو خود کو سمجھ لینا چاہیے کہ کہانی میں آگے کیا ہوا۔