جسٹس (ر) ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو لیک، تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کل دس رکنی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اسلم بھوتانی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ خصوصی کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیو کی تحقیقات کرے گی۔تحقیقات کے لیے اس اجلاس میں خصوصی کمیٹی کے ٹرم آف ریفرنس طے کیے جائیں گے۔