کے الیکٹرک نے لائسنس کی 20 سالہ تجدید کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا
کراچی(قدرت روزنامہ) کے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا، اس کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023ء کو ختم ہوجائے گی۔ کے الیکٹرک نے اپنی معاہدے کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر نیپرا کو 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی درخواست دی ہے۔
درخواست میں کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023ء کو ختم ہوجائے گی، لائسنس میں مزید 20 سال یعنی 20 جولائی 2043ء تک توسیع کی جائے۔
کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ادارہ 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے اس لیے معاہدے کی مدت میں توسیع کی جائے۔نیپرا نے اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے 14 روز میں رائے طلب کرلی ہے۔