افتخار کا نام میری وجہ سے چاچا پڑا جس پر شرمندگی ہوتی ہے، بابراعظم


کراچی(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ میرے ایک لفظ کی وجہ سے افتخار احمد کا نام چاچا پڑا جس پر کبھی کبھی شرمندگی بھی ہوتی ہے۔
گزشتہ روز، ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کے سوال پر مسکراتے ہوئے بابراعظم نے جواب دیا کہ میری وجہ سے افتخار کا نام چاچا نام پڑا لیکن میرے خیال میں یہ ان کے لیے اچھا بھی ہے کیونکہ لوگ اس سے خوش ہو رہے ہیں۔


افتخار احمد کی کارکردگی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ ٹی20 میں بھی انہوں نے ایسی کارکردگی دکھائی تھی جس سے لگتا تھا کہ میچ یک طرفہ ہوگیا اور آخری ون ڈے میں بھی ایسا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آخری میچ میں افتخار کے ساتھ کوئی کھڑا نہیں ہوا جس وجہ سے میچ جیت نہیں سکے۔ افتخار احمد کی ٹیم میں شمولیت سے ٹیم کا مڈل آرڈر بہتر ہوگیا ہے جبکہ سلمان علی آغا بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دی تھی تاہم پانچ ون ڈے میچز کی سیریز قومی ٹیم نے 1-4 سے جیتی ہے۔