لندن(قدرت روزنامہ) ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں لڑاکا طیارے میں انٹری دے دی . غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کو کنگ چارلس کی تاجپوشی کے جشن میں رکھے گئے کنسرٹ میں بطورِ مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا .
ٹاپ گن ماورک اسٹار کنسرٹ میں شرکت تو نہ کر سکے مگر ویڈیو لنک کے زریعے لڑاکا طیارے میں پروان بھرتے ہوئے بادشاہ چارلس کیلئے پیغام بھیج کر سب کو حیران کر دیا .
Tom Cruise with a short Video for #CharlesIII at his #Coronation. #TomCruise pic.twitter.com/IZYvmBffA8
— Tom Cruise News (@TCNews62) May 7, 2023
کنسرٹ کے دوران بڑی اسکرین پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں ٹام کروز کو لڑاکا طیارے میں پروان بھرتے دیکھا گیا . انہوں نے بادشاہ کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’میرے بادشاہ! مہاراج، آپ کسی بھی وقت میرے ونگ مین بن سکتے ہیں . ‘
Andrea Bocelli and Sir Bryn Terfel singing 'You'll Never Walk Alone' at the King Charles III Coronation Concert.@BBC courtesy#CoronationConcert pic.twitter.com/NU0bXY0Ayc
— Andrea Bocelli (@AndreaBocelli) May 7, 2023
ٹام کروز کی کنسرٹ میں ویڈیو پر دھواں دار انٹری دیکھ کر بادشاہ سمیت حاظرین بھی خوب لطف اندوز ہوئے . سوشل میڈیا پر ٹام کروز کی کنگ چارلس کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں شاندار انٹری کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے اور ٹاپ گن اسٹار کی ان انٹری کو بےحد پسند کیا جارہا ہے .