کراچی : ماں اور بیٹا سمندر میں ڈوب گئے
کراچی(قدرت روزنامہ) بوٹ بیسن شیریں جناح ریلوے پھاٹک کے قریب خاتون اور بچے سمیت 3 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچی کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچا لیا ، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے 2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد بچے اور خاتون کی لاش نکال لی۔
ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ بچےکی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی ، دونوں ماں بیٹا شیریں جناح کالونی کے رہائشی تھے اور ریلوے پھاٹک سے شیریں جناح پیدل جارہے تھے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ مال بردار گاڑی آرہی تھی جس کی آواز سےدونوں نے بدحواسی میں سمندر کے اندر چھلانگ لگا دی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔