نواز شریف سے مشاورت کیلیے ‏وزیراعظم کے لندن قیام میں توسیع


لندن(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے اپنے لندن میں قیام کا دورانیہ ایک دن بڑھا دیا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ‏وزیراعظم شہباز شریف نے قائد نواز شریف کی ہدایت پر اہم سیاسی و قومی امور پرمشاورت کے لیے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے۔


ٹوئٹر بیان کے مطابق وزیراعظم کل بدھ کے روز وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کے لیے برطانیہ آئے تھے۔