رنگت گوری کرنے کیلئے انجکشن پیتی ہوں: ندا یاسر


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں رنگت گوری کرنے کیلئے انجکشن پیتی ہوں۔ندا کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں معروف میزبان ندا یاسر نے اپنی رنگت صاف نظر آنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔
اس انٹرویو کے دوران ندا نے کیمرے پر اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں ابھی بھی سانولی ہی ہوں، سکرین پر گورا دکھنا کبھی میک اپ کا کمال ہوتا ہے تو کبھی لائٹ کا۔
معروف میزبان نے کہا کہ میری جن تصاویر کو انٹرنیٹ پر دکھا کر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے وہ تصاویر میری یونیورسٹی لائف کی ہیں، اس وقت ہم بسوں کا سفر کرتے تھے اور کوئی سن بلاک استعمال نہیں کرتے تھے حتیٰ کہ صحیح سے منہ بھی نہیں دھوتے تھے لیکن اب جو میں ہوں وہ اس لیے بہتر ہوں کیوں کہ اب میں منہ اچھی طرح دھوتی ہوں، اچھے فیشلز لیتی ہوں، سن بلاک بھی لگاتی ہوں اور اپنا خیال بھی رکھتی ہوں۔
گورے رنگ کے انجکشن لگوانے سے متعلق ندا یاسر نے اعترافاً بتایا کہ میں انجکشن لگوانے کے بجائے پیتی ہوں، ندا نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ انجیکشن لگوانے سے ڈرتے ہیں وہ یہ پی بھی سکتے ہیں۔