عمران خان کو کس مقدمے میں گرفتار کیا؟ آئی جی اسلام آباد 15 منٹ میں عدالت طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 15 منٹ میں طلب کرلیا . پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونی تھی، عمران خان عدالت پیشی کیلئے احاطہ عدالت پہنچے تو رینجرز نے انہیں گرفتار کر لیا .


اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں، عمران خان کیخلاف ایک مقدمہ بغاوت اور دوسرا اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہے . چیئرمین تحریک انصاف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے . اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع ہو گا، پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی .
کمرہ عدالت میں داخلہ صرف خصوصی پاسز سے مشروط ہو گا، عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی . اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 ممبران اور صحافی کمرہ عدالت میں داخل ہوسکیں گے جبکہ اٹارنی جنرل آفس کے 10 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی .
دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کو عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے جس کے بعد عمران خان کو عدالت میں پیشی کے بعد گرفتار کیے جانے کا بھی امکان ہے .
ادھر چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیرِاعظم عمران خان عدالت پیش ہونے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں . عمران خان دیگر گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں