عمران خان کو کس مقدمے میں گرفتار کیا؟ آئی جی اسلام آباد 15 منٹ میں عدالت طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 15 منٹ میں طلب کرلیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونی تھی، عمران خان عدالت پیشی کیلئے احاطہ عدالت پہنچے تو رینجرز نے انہیں گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں، عمران خان کیخلاف ایک مقدمہ بغاوت اور دوسرا اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج ہے۔چیئرمین تحریک انصاف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع ہو گا، پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری سکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔
کمرہ عدالت میں داخلہ صرف خصوصی پاسز سے مشروط ہو گا، عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے 30 ممبران اور صحافی کمرہ عدالت میں داخل ہوسکیں گے جبکہ اٹارنی جنرل آفس کے 10 وکلاء کو کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہو گی۔
دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے وزارت داخلہ کو عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے جس کے بعد عمران خان کو عدالت میں پیشی کے بعد گرفتار کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
ادھر چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیرِاعظم عمران خان عدالت پیش ہونے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔عمران خان دیگر گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔

Recent Posts

یکم جون سے بارشوں کی پیشگوئی، بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق یکم جون…

7 mins ago

بریڈ کی قیمت میں 70روپے تک کمی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی اقدامات کے باعث روٹی اور نان کے بعد بریڈ کی قیمت میں بڑی…

24 mins ago

سعودی عرب میں یکم جون سے پارا 50 ڈگری تک جانے کا امکان

جدہ (قدرت روزنامہ )پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب میں بھی ان دنوں…

27 mins ago

بل گیٹس کا کامیابی کے لیے ایک عادت کو اپنانے کا مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتے…

29 mins ago

وفاقی بجٹ کب پیش ہوگا؟ تاریخ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت 5جون کو…

32 mins ago

کسانوں کے لیے بہت بڑا کسان کارڈ پراجیکٹ لارہے ہیں، مریم نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ گندم خریداری میں…

34 mins ago