ایران میں حجاب نہ پہننے پر 2 اداکاراؤں کیخلاف مقدمات درج


ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں حجاب نہ پہننے پر مزید 2 اداکاراؤں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے . مقامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بغیر حجاب کے نظر آنے کے بعد 37 سالہ باران کوثری اور 44 سالہ شقایق دہقان کے خلاف الگ الگ مقدمات دائر کیے گئے تھے .

رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو اس مقدمے میں جرمانے یا قید کی سزا ہوسکتی ہے .
مقامی میڈیا کے مطابق باران کوثری نے گزشتہ جمعے کو اداکار حسام محمودی کی آخری رسومات میں بغیر حجاب کے شرکت کی تھی، ان کی تصاویر فوری طور پر انٹرنیٹ اور کچھ میڈیا سائٹس پر شائع ہوئی تھیں جبکہ شقایق دہقان کی ایک کیفے میں بغیر حجاب کے تصاویر سامنے آئی تھیں .
اس سے قبل بھی ایران میں کچھ اداکاراؤں کے خلاف حجاب نہ پہننے پر مقدمات درج کیے گئے تھے . یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 ستمبر کو نوجوان لڑکی مہسا امینی کو صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا اور حراست کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں