ایران میں حجاب نہ پہننے پر 2 اداکاراؤں کیخلاف مقدمات درج


ایران (قدرت روزنامہ)ایران میں حجاب نہ پہننے پر مزید 2 اداکاراؤں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بغیر حجاب کے نظر آنے کے بعد 37 سالہ باران کوثری اور 44 سالہ شقایق دہقان کے خلاف الگ الگ مقدمات دائر کیے گئے تھے۔رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاراؤں کو اس مقدمے میں جرمانے یا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق باران کوثری نے گزشتہ جمعے کو اداکار حسام محمودی کی آخری رسومات میں بغیر حجاب کے شرکت کی تھی، ان کی تصاویر فوری طور پر انٹرنیٹ اور کچھ میڈیا سائٹس پر شائع ہوئی تھیں جبکہ شقایق دہقان کی ایک کیفے میں بغیر حجاب کے تصاویر سامنے آئی تھیں۔
اس سے قبل بھی ایران میں کچھ اداکاراؤں کے خلاف حجاب نہ پہننے پر مقدمات درج کیے گئے تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 ستمبر کو نوجوان لڑکی مہسا امینی کو صحیح طریقے سے حجاب نہ پہننے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا اور حراست کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

6 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

6 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

7 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

7 hours ago