رینجرز نے عمران خان پر تشدد کیا، بیرسٹر علی گوہر کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرسٹر علی گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ رینجرز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتاری کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔بیرسٹر علی گوہر کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ ڈائری برانچ میں عمران خان کے ساتھ میں اور علی بخاری موجود تھے، رینجرز والے شیشے توڑ کر ڈائری برانچ میں داخل ہوئے۔
بیرسٹر علی گوہر کا کہنا ہے کہ رینجرز نے سب سے پہلے ہائیکورٹ کے مین گیٹ کو توڑا، رینجرز نے بائیو میٹرک والی جگہ پر توڑ پھوڑ کی، شیشے توڑے۔
بیرسٹر علی گوہر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو زخمی ٹانگ پر بھی مارا گیا، عمران خان کو سر اور ٹانگ پر مارا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے والے رینجرز کے اہلکار تھے۔