سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر جرمن سفیر کا رد عمل


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم کی گرفتاری پر پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس کا ردعمل سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جرمنی کے سفیر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتار کے حوالے سے تصاویر پر تشویش ہے، عدالتی مقدمات میں قانون کی حکمرانی کا بلند ترین معیار برقرار رکھنے اور مبالغہ آرائی سے گریز یقینی بنانا چاہئے۔
اپنے ٹوئٹ میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گرانس نے مزید کہا ہے کہ تمام لوگ پر سکون رہیں، پاکستان کی خاطر تمام فریق پر امن رہیں، ترقی کے لئے مشترکہ جدوجہد کیلئے مذاکرات کو ترجیح بنایا جائے۔