3 کروڑ ڈالر کی مبینہ کرپشن، چیئرمین نادرا ایف آئی اے میں طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نادرا ٹھیکے میں 3 کروڑ ڈالر کی مبینہ کرپشن پر ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کو طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے نادرا ہیڈکوارٹرز سے ریکارڈ تحویل میں لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا۔
مہنگے ٹھیکے سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ ہے، پوچھ گچھ کے سلسلے میں چیئرمین نادرا کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔