کراچی (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد کراچی کی شارع فیصل پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے . پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی، مظاہرین نے قیدیوں کو لے جانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا .
پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا .
مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی . مظاہرین نے پولیس موبائل پر پتھراؤ کیا جبکہ اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو توڑ دیا گیا ہے .
شارع فیصل پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا جبکہ اس دوران سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک بھی معطل ہوگئی .
مشتعل مظاہرن کے پتھراؤ کے بعد پولیس پیچھے ہٹ گئی . شارع فیصل پر پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی، مظاہرین نے قیدیوں کو لے جانے والی وین کو بھی نقصان پہنچایا . شارع فیصل سے پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا .