عمران خان کی گرفتاری پر ن لیگ کے سیکریٹریٹ میں مٹھائی تقسیم


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مٹھائی تقسیم کی گئی .   چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور کارکنوں نے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا .


واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے آج رینجرز کی مدد سے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گرفتارکرلیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں