اسلام آباد؛ پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج شروع، پولیس کی آنسو گیس کی شیلنگ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے سری نگر ہائے وے کو بلاک کرنا شروع کر دیا تاہم پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔کشمیر ہائی وے جی الیون سگنل پر کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا، پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔
خیبر پختونخوا سے بھی پی ٹی آئی کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب، لاہور میں مال روڈ گورنر ہاوس کے سامنے پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں چھڑپیں ہوئیں، پولیس نے چھ کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ پولیس فورس کی قیادت کرتے ہوئے زمان پارک کی جانب روانہ ہوگئے، پولیس اپنے ہمراہ واٹر کینن لے کر جا رہے ہیں اور راستے میں موجود کارکنوں کو منتشر کر رہے ہیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے ٹرک بھی قبضہ میں لے لیا جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔