شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار
لاہور (قدرت روزنامہ)احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں بے گناہ قرار دے دیا۔نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس کی ضمنی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے سماعت کی اور اس موقع پر شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔
احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف خاندان سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔