ہانیہ عامر نے ایک اہم مسئلے کی طرف توجہ دلادی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر دلہن کے لباس میں اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔ڈمپل گرل ہانیہ عامر نے اداکاراؤں کو اپنی شادی کے دوران دلہن بنتے وقت پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کی ہے۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن بنے ہوئےخوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں ۔
اداکارہ کا اپنے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ جب آپ کئی بار دلہن کے طور پر تیار ہو چکی ہوں، اپنی شادی پر اداکاراؤں کو دلہن بنتے وقت کس طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس پر کوئی بات کیوں نہیں کرتا؟