بڑی بجٹ فلموں نے سب سے زیادہ انڈسٹری کا نام خراب کیا، نواز الدین صدیقی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے اسٹار نوازالدین صدیقی نے بڑی بجٹ کی فلموں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا . اداکار نواز الدین صدیقی نے بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا نام سب سے زیادہ بڑی بجٹ کی فلموں نے خراب کر رکھا ہے .


نواز الدین صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بڑی فلمیں کہاں چل رہی ہیں . کبھی کبھی ڈر لگتا ہے کہ ان فلموں کی وجہ سے کہیں فلم انڈسٹری ہی بند نہ ہوجائے . بڑے بڑے اسٹارز کی کاسٹ پر مشتمل فلمیں فلاپ ہورہی ہیں .
انہوں نے کہا کہ فلم بڑی ہو یا چھوٹی اس میں کوئی مقصد ہونا چاہیے . یہ نہیں کہ بڑے بجٹ کی فلم ہے تو پیسے کے لیے کرلو بس . فلم میں کچھ تو ہونا چاہیے . سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی ایک مثال ہے . اس فلم میں اسٹار بھی تھے اور فلم کا موضوع بھی ایسا تھا جس میں شائقین کے لیے تفریح کے ساتھ ساتھ پیغام بھی تھا .

. .

متعلقہ خبریں