کچھ شرپسند جلاؤ گھیراؤ کر کے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پرویز الہٰی


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کہ کچھ شر پسند عناصر احتجاج کی آڑ میں جلاؤ گھیراؤ کر کے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان پر حملہ ہوا ہے، ان کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ جس کو ایف آئی آر میں نامزد کریں اس کا نام شامل کیا جائے، اس معاملے میں عمران خان کو مکمل سپورٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ملک کی صحیح نمائندگی کر رہے ہیں، پورے ملک میں جس طرح پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار اور ان پر لاٹھی چارج کیا گیا یہ قابل مذمت ہے۔چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا جلاؤ گھیراؤ کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

8 mins ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

18 mins ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

24 mins ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

29 mins ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

45 mins ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

50 mins ago