وزیر اعلیٰ پنجاب کا غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

آج نیوز کے ذرائع کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا عملہ اپنے افسران کو گمراہ کرنے لگا، لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش زون اور واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، منیار پاکستان فلائی اوور کے سامنے تین کنال کی اراضی پر بھی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

علاوہ ازیں غیر قانونی عمارت کے خلاف کارروائی کے لیے جانے والی ٹیم بھی ناکام واپس آ گئی، داتا گنج بخش زون کے افسران نے صورتحال سے واقف ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ منیار پاکستان سے ملحقہ کسی عمارت کی تعمیر نہیں ہو سکتی، اسی طرح واہگہ زون میں بھی غیر قانونی تعمیرات کروائی جا رہی ہے، مختلف زون کے بلڈنگ انسپکٹرز نے اپنے افسران کی آشیرباد حاصل ہونے کی وجہ سے مافیا کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔

اس حوالے سے ایم او پی محمد سلیم کا کہنا ہے کہ منیار پاکستان فلائی اوور کے سامنے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ترجمان میٹروپولیٹن لاہور نے بتایا ہے کہ منیار پاکستان فلائی اوور کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔

Recent Posts

گورنر کے پی مینڈیٹ چور ہیں علی امین گنڈا پور بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، رؤف حسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن کہتے ہیں مینڈیٹ چوروں سے…

2 hours ago

عمران خان طلاق کے بعد بیٹی کی تحویل سے متعلق بول پڑے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے…

3 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال ٹیم کا مختلف علاقوں کا دورہ، عوام کیجانب سے زبردست خیر مقدم

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر فیلڈ ہسپتال ٹیم نے چک جلال دین…

3 hours ago

قومی ہاکی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اذلان شاہ ہاکی کپ فائنل میں…

3 hours ago

بلوچستان کے سردار اور وڈیرے بھی مسائل کے ذمہ دار ہیں,امیر جماعت اسلامی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا مقدمہ مینار…

3 hours ago

سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے علیٰحدگی کی افواہ پر بالآخر آیوش شرما کا ردعمل آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) 2019ء میں بالی ووڈ سٹار سلمان خان کی بہن ارپتا خان اور اس…

4 hours ago