آزاد کشمیر: تحریک انصاف نے سردار تنویر الیاس کی پارٹی رکنیت ختم کر دی
مظفرآباد (قدرت روزنامہ) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی۔صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے سردار تنویر الیاس کی پارٹی رکنیت ختم کی، سردار تنویر الیاس کی بنیادی رکنیت پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر منسوخ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ سردار تنویر الیاس نے گزشتہ روز پارٹی چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایک سال سے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف باتیں کر کے پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔