اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو کل طلب کر لیا


لاہور (قدرت روزنامہ) اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کی سابق وزیر زرتاج گل کو کل صبح 10 بجے طلب کر لیا . اینٹی کرپشن پنجاب نے رہنما پاکستان تحریک انصاف زرتاج گل کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے کل 11 مئی کو صبح 10 بجے دوبارہ طلب کرلیا ہے .


اس سے قبل زرتاج گل کو 19 اپریل کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئی تھیں، زرتاج گل پر مختلف منصوبوں کے ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دینے کا الزام ہے . زرتاج گل اور ان کے خاوند نے منصوبوں کو ریوائز کروا کر سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا، انہوں نے تمام ٹھیکے اپنے فرنٹ مینوں کو دے کر بھاری رشوت وصول کی .
زرتاج گل کے خاوند اور پرائیویٹ سیکرٹری کو بھی کل صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے .
حمد خان لغاری کی بھی اینٹی کرپشن پنجاب میں طلبی
دوسری جانب سابق ممبر قومی اسمبلی محمد خان لغاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 12 مئی کو طلب کرلیا، محمد خان لغاری پر الزام ہے کہ انہوں نے سرکاری اراضی پر 4 دکانیں تعمیر کر رکھی ہیں .
محمد خان لغاری نے کروڑوں روپے مالیت کی 4 دوکانیں بنا کر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، محمد خان لغاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں