پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو گرفتار کر لیا گیا
فیصل آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خیال کاسترو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کی جانب سے خیال کاسترو کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، خیال کاسترو کو اینٹی کرپشن نے طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف کے خلاف اختیارات سے تجاوز، کرپشن اور ٹھیکوں میں گھپلوں کی انکوائریاں چل رہی ہیں۔