شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سے گرفتار کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کےلیے پولیس سپریم کورٹ میں موجود ہے۔