اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا . پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شاہ محمود قریشی کو ریڈ زون سے گرفتار کیا .
پولیس ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت 15 دن کے لیے گرفتار کیا گیا ہے . پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کےلیے پولیس سپریم کورٹ میں موجود ہے .