عمران خان کو ڈرنا یا بھاگنا نہیں عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے، آصف زرداری
کراچی(قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف علی زرداری کا عمران خان کی گرفتاری اور شہر میں ہنگامہ آرائی پر بیان آگیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابل افسوس اور شرمناک ہے، میں 14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی کسی جیالے کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اپنی عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور انتشار پھیلانے والے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، عمران خان کو کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے انکو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہئے ، ڈرنا یا بھاگنا نہیں چاہئے۔