سلمان خان کو بھارتی طالبعلم کی گینگسٹر کا نام لیکر برطانیہ سے دھمکی


ممبئی(قدرت روزنامہ) برطانیہ میں مقیم بھارتی طالب علم نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیج دی۔ممبئی پولیس کے مطابق میگا اسٹار سلمان خان کو برطانیہ سے دھمکی آمیز بھیجنے والے بھارتی طالب علم نے جیل میں قید گینگسٹر گولڈی برار کا نام استعمال کیا۔ بھارتی طالب علم برطانیہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل بھیجنے والے بھارتی طالب علم کی شناخت کر لی گئی ہے۔ای میل بھیجنے والے طالب علم کا تعلق ریاست ہریانہ سے ہے اور اسے بھارت واپس بلوانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
برطانیہ میں میڈیکل کے تیسرے سال میں زیر تعلیم بھارتی طالب علم کو رواں سال کے آخر میں تعلیم مکمل ہونے پر بھارت واپس آنا ہے۔