تحریک انصاف کو حکومت میں لانا ملک پر ڈرون حملہ کرنے کے مترادف تھا، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو حکومت میں لانا ملک پر ڈرون حملہ کرنے کے مترادف تھا۔

اسلام آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو بیرونی قوتوں کی جانب سے پاکستانی سیاست میں لانچ کیا گیا ، ہم 12 سال سے کہہ رہے ہیں کہ یہ لوگ پاکستانی سیاست کا غیر ضروری عنصر ہیں، عمران خان سے متعلق سوشل میڈیا پر ایسی ایسی باتیں کی جاتی ہیں جو ناقابل بیان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی احتجاجی مظاہرے اور لانگ مارچ کیے ہیں لیکن کبھی جلاؤ گھراؤ کی طرف نہیں گئے ، تحریک انصاف والوں نے جی ایچ کیو اور کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کیے، اب وقت آگیا ہے کہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔