فن و ثقافت شوبز

مہوش اور کبریٰ خان ہتک عزت کیس؛ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔رپورٹ کے مطابق جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ درخواستگزار کے وکیل خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ کاغذی کارروائی کے علاؤہ ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ قابل اعتراض تصاویر اور مواد تاحال انٹرنیٹ پر موجود ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے درخواستوں کی سماعت 15 آگست تک ملتوی کردی۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی اور اداکاراؤں کی عزت و وقار کو مجروح کیا گیا ہے۔
یوٹیوبر عادل فاروق راجہ کے الزامات کی وجہ سے اداکاراؤں کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ انٹرنیٹ سے ہتک آمیز مواد کو ہٹانے کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن یوٹیوبر کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں