ناکامی کے باوجود بھی سونم باجوہ کیلئے فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کا آڈیشن خاص کیوں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی پنجابی فلموں کی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے فلم ’ہیپی نیو ایئر‘میں مرکزی کردار کے لیے آڈیشن دیا تھا جسے بعد میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ادا کیا۔سونم باجوہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ مجھے فلم’ہیپی نیو ایئر‘ کے لیے آڈیشن دینا تھا اور اس وقت میرے پاس اپنی گاڑی نہیں تھی، میری والدہ کچھ دنوں کے لیے میرے پاس رہنے آئی ہوئی تھیں، اس لیے میرے ساتھ آڈیشن کے لیے چلی گئیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس لیے وہ آڈیشن اور وہ دن ہمیشہ میرے لیے ہمیشہ بہت خاص رہے گا کیونکہ وہ میرا واحد آڈیشن تھا جب میری والدہ میرے ساتھ موجود تھیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ میں اس آڈیشن میں ناکام ہوئی لیکن پھر بھی مجھے لگتا ہے کہ اس آڈیشن کے لیے مجھے جو ڈائیلاگ پرفارم کرنے کے لیے کہا گیا وہ قابل ذکر تھے۔فرح خان کی ہدایتکاری میں بننے والی 2014ء کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون، سونو سود، ابھیشیک بچن اور بومن ایرانی شامل تھے۔