کراچی، جلاؤ گھیراؤ کا الزام، 25 افراد کو عدالت میں پہنچا دیا گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار 25 افراد کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پہنچا دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس سماعت ہوئی۔
پولیس نے کہا کہ ملزمان نے شارع فیصل پر گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے تھے۔پولیس نے کہا کہ ملزمان نے شارع فیصل پر قیدیوں کی وین کو بھی آگ لگائی تھی۔