پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بات نہیں ہوئی، وزیرِ اطلاعات
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لیکن جو لوگ ملک پر حملہ آور ہوں گے اُنک ے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سیاسی انتقام نہیں، جس وقت یہ سائفر کی سازش کر رہے تھے تو ان کو اُسی وقت گرفتار کر لیتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا تھا کہ کابینہ کا اب تک کا فیصلہ ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی حل نہیں۔خرم دستگیر نے کہا تھا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ڈسکس ہوا ہے۔