کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیب ترامیم کا سب سے پہلا فائدہ عمران خان کو ہوا ہے۔سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ حالات خراب کرنے کے ذمے اداروں کو قرار واقعی سزا ملے گی، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، سب کو گرفتار کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نیب کے خلاف اسی ایوان نے قرار داد پیش کی، جب ہم نے کہا کہ نیب ختم کرو تو کہتے تھے کہ مک مکا کر لیا، نیب میں 90 دن کا ریمانڈ ہوتا تھا اب 14 دن کا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، بڑی مشکل سے کراچی کو امن ملا ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج میں درختوں کی ٹہنیاں توڑ کر آگ لگائی جا رہی تھی، کل بھی پولیس موبائل کو آگ لگائی گئی، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ان کو نہیں چھوڑیں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چوہے ابھی چھپے ہوئے ہیں، بلوں سے نکلیں گے تو پکڑ لیے جائیں گے، یہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ تھا، ہمارے پاس پکے ثبوت ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم متحدہ کو بھی دہشت گرد ڈکلیئر کرنے کے بھی حمایتی نہیں تھے، ایم کیو ایم نے ملک سے وفا داری کا ثبوت دیا اور الطاف حسین پر آرٹیکل 6 کی قرارداد پیش کی تھی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حلیم عادل، فردوس شمیم، خرم شیر زمان ملک سے وفاداری کا ثبوت دیں اور عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کریں، ایم کیو ایم نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ دہشت گرد جماعت نہیں بلکہ سیاسی جماعت ہے، آج پی ٹی آئی کو بھی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ دہشت گرد گروہ ہے یا سیاسی جماعت ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…