علیزے شاہ اور عمران عباس شادی کرنے والے ہیں؟


کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے اداکار عمران عباس سے شادی کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تیاری کے دوران ایک انٹرویو میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ وہ ابھی شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں۔
عمران عباس سے شادی کی قیاس آرائیوں سے متعلق کئے گئے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہ جانے جھوٹی خبریں کون پھیلا رہا ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ماضی میں علیزے شاہ کو 50 ہزار تولہ سونا بطور تحفے کے ساتھ شادی کی پیشکش کی گئی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔
اس حوالے سے پوچھنے پر اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے بھی سُنا تھا کہ انہیں شادی کے لیے سونے کی پیش کش کی گئی ہے مگر اُنہوں نے اس پیشکش کو بھی ٹھکرا دیا کیونکہ وہ ابھی شادی کرنے کی خواہش نہیں رکھتیں۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی مرتبہ اداکارہ علیزے شاہ کی شادی کی افواہیں پھیلائی جا چکی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں تھی۔